سب سے پہلے ہم سب مل کر حضور ﷺ پر درود شریف پڑھیں ۔۔۔۔ میری تقریر کا موضوع یہ ہے کہ 'فضائلِ درود شریف' ۔ درود شریف پڑھنے کے بے شمار فضائل وبرکات ہیں ۔
ہمارے آقا مدینے والے مصطفی ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود پاک پڑھا، الله تعالٰی اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔
پھر فرمایا (من صلی علیه عشرا صلی اللہ علیه مائتا) جس نے مجھ پر دس باردرود پاک پڑھا رب کریم اس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے ۔ جس نے مجھ پر سو بار پڑھا میرے رب عزوجل ہزار رحمتیں فرما رہے گا ۔ جس نے مجھ پر ہزار مرتبہ درود پاک پڑھا میرے آقا فرماتے ہیں جنّت کے دروازے پر اسکا کھاندھا میرے کھاندھے سے چھو رہا ہوگا یعنی اپنے ساتھ جنّت میں لے جائیں گے۔ بار بار درود پاک پڑھنے میں وقت کتنا لگتا ہے۔ سارا دن ٹیلیفون پر بات کرنے کے لیے ہمارے پاس وقت ہے۔ دوستوں پر گفتگو کرنے کے لیے ٹیم ہے۔ آج ہم سب کو مصیبتیں اور پریشانیاں ہیں ۔ لیکن ذرا غور کرے، اگر کسی پر رحمتوں کا برسات ، کسی پر رحمتوں کی بارش ہوتی رہے تو مصیبت نہ ہوگی۔ اللہ کی رحمت کس کے ساتھ ہو جائے ، پھر ٹنشن میں نہ رہے۔
اے میرے پیارے اسلامی بھائیو!
روزانہ ذکر اور درود سے زبان کام کرتے رہے ۔ نیّت رکھیے کہ حضور ﷺ پر کثرت کے ساتھ درود پاک پڑھتے رہے۔ روزانہ سبحان اللہ الحمد للہ اللہ اکبر پڑھے تو کیا بات ہے
إرسال تعليق